دہلی این سی آر میں محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس،گھر سے باہر آئے

Share Article
earthquake

نئی دہلی: دہلی -این سی آر کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔یہ جھٹکے بدھ کی صبح تقریباً 8 بجے لوگوں نے محسوس کئے، اگرچہ ابھی تک کسی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا اور تمام لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے۔ ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت 4.6 کا اندازہ لگایا گیا۔زلزلے کے جھٹکے 10 سیکنڈ تک محسوس کئے گئے ہیں۔


زلزلے کا مرکز تاجکستان کے کوفرنہان میں تھا۔ زلزلے آتے ہی کئی جگہ لوگ گھروں سے باہر آگئے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ زلزلے کے بارے میں معلومات شیئر کر رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *