جانئے کیا کہا بیٹی شردھا کپور کی شادی کی خبروں پر شکتی کپور

Share Article
shraddha-kapoor

شردھا کپور بوائے فرینڈ روہن شریشٹھا سے شادی کرنے جا رہی ہے۔یہ خبر گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر ہر انٹرٹینمنٹ پورٹل کے لئے بڑی خبر بن گئی ہے۔ اداکار شکتی کپور اور شردھا کے والد کا کا اس پورے معاملے میں بیان آیا ہے۔
shraddha-kapoor1
ایک ویب پورٹل کو انٹرویو میں شکتی کپورنے کہا، ’یہ سب بکواس ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ اگلے 4۔ 5 سالوں تک شردھاکا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ابھی اسے زندگی میں بہت کچھ کرنا ہے اور وہ اپنے آئندہ پروجیکٹس پر توجہ دے رہی ہے۔اگلے دو سالوں تک یہ شوٹنگ میں مصروف ہے۔
shraddha
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شردھا کا نام بہت اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا ہے اور یہ فلم انڈسٹری ہے۔ شکتی نے بتایا کہ روہن کے والد راکیش ان کے بہت اچھے دوست ہے۔شردھا کی زندگی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ مجھے سب بتاتی ہے۔وہ ہماری اجازت کے بغیر کبھی شادی نہیں کرے گی۔ اس سے پہلے جب روہن نے شردھا سے ڈیٹنگ پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، وہ شردھا کو نو سال سے جانتے ہیں اور بہت اچھے دوست ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *