بی جے پی اور اے آئی یو ڈی ایف دونوں کا ایک ہی ایجنڈا: ترون گوگوئی

Share Article

 

وزیر اعلی ترون گوگوئی نے الزام لگایا ہے کہ اے آئی یو ڈی ایف اور بی جے پی دونوں ہی فرقہ پرست پارٹیاں ہیں۔ دونوں ہی پارٹیوں کاکام فرقہ پرستی پھیلانا ہے۔

 

 

گوگوئی نے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا بدرالدین اجمل جھوٹ بول رہے ہیں۔ کانگریس کو انہوں نے کوئی مدد نہیں کی ہے۔اے آئی یو ڈی ایف کے ساتھ کانگریس کے انتخاب میں کوئی بھی تال میل نہیں ہے۔
سابق وزیر اعلی گوگوئی نے سوال کیا کہ اجمل کے ساتھ کانگریس کے کس لیڈر نے دوستی کی بات کی تھی، وہ انکشاف کریں۔ کسی لیڈر نے بھی اے آئی یو ڈی ایف اور کانگریس کے درمیان اتحاد سے متعلق بات چیت نہیں کی تھی۔ گوگوئی نے کہا کہ ہمارے سامنے اجمل کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔

 

Image result for Both the BJP and the agenda of the AIUDF: Tarun Gogoi

ترون گوگوئی کے اس بیان کو لے کر سیاسی حلقوں میں بحث ہو رہی ہے کہ ان کے بیٹے گورو گوگوئی کلیابر لوک سبھا سیٹ پر انتخابات ختم ہونے کے بعد ہی وہ اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ جبکہ اپنے بیٹے گورو گوگوئی کوالیکشن میں جتانے کے لئے انہوں نے اے آئی یو ڈی ایف کو کمزور امیدوار دینے کو کہا تھا۔ اس کے بدلے کانگریس بھی 3 سیٹوں پر کمزور امیدوار دینے کی باتیں کہی تھی۔ اب جبکہ بیٹے کے سیٹ پر الیکشن ہو چکا ہے تو، اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ جس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔کلیابر سیٹ پر ووٹنگ ہونے سے پہلے ترون گوگوئی کو اس طرح کی باتیں کرنی چاہئے تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *