امتیاز غدر کے افسانوی مجموعہ’’ پیچھے چھوٹتے لوگ‘‘کا اجراء

Share Article
book-releasing
اردو کے معروف افسانہ نگار امتیاز غدر کے افسانوی مجموعہ’’ پیچھے چھوٹتے لوگ‘‘کا اجراء بدست ممتاز افسانہ نگار مشرف عالم ذوقی 27دسمبر 2017 وقت 3:00بجے دوپہر انصاری اسلامک کلچرل سینٹر للتا پارک لکشمی نگر دہلی میں عمل میں آیا جس کی صدارت ممتاز شاعر عمران عظیم ایڈوکیٹ نے فرمائی نظامت کے فرائض مشہور کوی شیام سندر نے انجام دیا ۔مشرف عالم ذوقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مسلمان ادیب شاعر اور اساتذہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ مسلمانوں کے حمایت میں ہندی قلم جا گ چکا ہے۔ہندی میں مزاحمتی ادب لکھا جا رہا ہے اردو کے شعراء و افسانوں نگاروں کو بھی شعر و فکشن کے ذریعہ احتجاجی صدا بلند کرنا چاہئے۔ممتاز شاعر عمران عظیم ایڈوکیٹ نے بھی صدارتی کلمات میں کہا کہ افسانہ نگاری یا شاعری و فنکار کے اندر یہ آواز ہوتی ہے آج کے فنکار کو بے باک ہو کر احتجاجی آواز اٹھانی چاہئے یہی سچا ادب ہے امتیاز غدر نے کہا کہ میں نے معاشرہ میں جو کچھ محسوس کیا اسے میں نے اپنا افسانوی ادب کا حصہ بنادیا۔اس تقریب میں قابل ذکر لوگوں میں ڈاکٹر نیاز وارث ابو صارم صارم ، محمد جلال الدین، سہیل خان اور محمد انور وغیرہ موجود تھے اس تقریب کا اہتمام مشہور شاعر ساحر داؤد نگر(انصاری اطہار حسین) اور سلیم غلیگ نے بحسن و خوبی انجام دیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *