سری دیوی کی آخری خواہش جلد پوری کریں گے بونی کپور، جانیں

Share Article
sri-devi
بالی ووڈ اداکاروپروڈیوسربونی نے کپورنے حال ہی میں انکشاف کیاکہ سری دیوی تمل فلموں کوپروڈیوس کرناچاہتی تھیں۔ انہو ں نے بتایاکہ سری دیوی چاہتی تھیں کہ ان کی فلمیں میں اجیت کام کرے۔ سری دیوی کی اس خواہش کوپوراکرنے کیلئے بونی کپور نے پنک کا تمل ریمیک بنانے کا فیصلہ کیاہے۔بونی کپورنے ایک انٹرویوکے دوران کہاکہ ’’فلم کا نام اب تک طے نہیں کیاگیاہے۔ اجیت کے ساتھ ’انگلش ونگلش‘ میں کام کرنے کے بعد سری دیوی نے یہ خواہش کی تھی کہ اجیت ہمارے ہوم پروڈکشن کیلئے کسی تمل فلم میں کام کریں ۔لمبے وقت تک ہمیں اچھی اسکرپٹ نہیں مل سکی۔ پھراجیت نے تمل میں ’پنک‘ بنانے کا مشورہ دیا‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *