ٰیمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر عرب اتحاد کی بمباری

Share Article

 

یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ اس نے یمنی دارالحکومت صنعاء میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ ان اہداف میں فضائی دفاعی سسٹم بھی شامل ہیں۔العربیہ کے مطابق عرب اتحاد نے باور کرایا ہے کہ مختلف نوعیت کے حوثی اہداف کی تباہی سے علاقائی اور بین الاقوامی امن کو یقینی بنایا جا سکے گا۔اتحاد کے مطابق اہداف کو نشانہ بنانے کی یہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون سے موافقت رکھتی ہے۔ ساتھ ہی باور کرایا گیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کیے گئے۔اتحاد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صنعاء میں نشانہ بنائے گئے ٹھکانوں کے قریب نہ آئیں۔

 

 

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کے سرحدی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا کی طرف بھیجے گئے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے۔ اس کارروائی سے شہری علاقے کسی بڑی تباہی سے بچا لیے گئے۔کرنل المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے انسان دشمن اقدامات کے خلاف سعودی عرب کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق جوابی کارروائی کا بھرپور حق حاصل ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *