طیارہ میں بم کی خبر سے افراتفری، ممبئی – سنگاپور طیارہ کو اڑانے کی ملی تھی دھمکی

Share Article
Singapore-Airlines

ممبئی: ممبئی کے شیو جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت افرا تفری مچ گئی جب اچانک سکیورٹی نے ایئرپورٹ کی گھیرابندی شروع کر دی۔ مسافروں کو بتایا گیا کہ ممبئی سے سنگاپور جا رہا سنگاپور ایئر لائنز کے طیارہ میں بم کی خبر جس کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی جا رہی ہے۔ لیکن طیارہ ہندوستانی سرحد سے کافی دور نکل گیا تھا، بعد میں طیارہ کی لینڈنگ پائلٹ نے طیارہ کو محفوظ چانگی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کرائی۔ اس طیارہمیں 263 مسافر سوار تھے۔حالانکہ جانچ کرنے پر یہ جانکاری فرضی نکلی۔

سنگاپور ایئر لائنز کے ایسکیو طیارہ 423 نے مقامی وقت کے مطابق رات 11.35 پر ممبئی سے پرواز بھرا تھا۔طیارہ کے پرواز کے کچھ دیر بعد ایئر لائن کو ایک فون ملا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس میں بم رکھا گیا ہے۔ فوراًاس کی خبر ممبئی ATC نے آگے بڑھائی، جس کے بعد طیارہ کو چانگی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سنگاپور فضائیہ نے محفوظ اتارا لیا۔

طیارہ کی یہ ایمرجنسی لینڈنگ منگل کی صبح 8 بجے ہوئی۔ تمام مسافروں کو ہوائی جہاز سے محفوظ اتارا گیا۔ اس سے پہلے انہیں سیکورٹی چیک سے ہوکر گزرنا پڑا۔ اگرچہ حکام نے ایک خاتون اور بچے کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

سنگاپور ایئر لائن نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ممبئی سے سنگاپور جا رہا طیارہ میں بم ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ ایئر لائن کے ترجمان نے کہاکہ طیارہ کو 26 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق 8 بجے سنگاپور پہنچا تھا۔ اس میں 263 مسافر سوار تھے۔ہم حکام کے ساتھ تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں اور اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات دینے سے قاصر ہیں‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *