ترنمول رہنما کے گھر میں بم دھماکہ چھت اڑگئی

Share Article

 

کولکاتہ، ترنمول لیڈرکے گھر پر بم دھماکہہوا ہے۔ جمعرات کی صبح یہ واقعہ بیربھوم ضلع کے سدائی پور تھانہ کے تحت ریگنیا گاؤںمیں پیش آیا ۔ جس ترنمول رہنما کے گھر دھماکہ ہوا ہے اس کا نام شیخ بدرالدجیٰ ہے۔ وہ سدائی پور علاقے کا با اثر ترنمول لیڈر ہے اور ریگنیا گاؤں کا بوتھ صدر بھی ہے۔ اس کی بیٹیساہا پور پنچایت کی پردھان ہے۔

جمعرات کی صبح شیخ بدرالدجیکے گھر میں زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے گھر کی چھت اڑ گئی۔ اگرچہ واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ پولیس کا بنیادی اندازہ ہے کہ گھر کے اندر دھماکہ خیز مواد رکھے گئے تھے اسی وجہ سے دھماکے ہوا ہے۔ دھماکہ کے بعد سے ترنمول رہنما شیخ بدرالدجیغائب ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد ضلع پولیس کی فورینزک ٹیم بھی موقع پر پہنچ چکی ہے۔ جائے وقوع دھماکے کے نمونے کوجمعکیا گیاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *