ویجینتی مالا کی خوبصورتی ، کردار، کا بالی ووڈ کبھی متبادل نہیں ڈھونڈ پایا

Share Article

بالی ووڈ نے گزرے 100 سالوں میں ایک سے ایک فلمیں دیں۔ ساتھ ہی کئی عظیم فنکار دئے ہیں۔ لیکن سلور اسکرین نے سب سے بڑے تحفے کے طور پر اگر کچھ دیا ہے تو وہ ہیں کمال کے فنکار اور خوبصورت ہیروئین۔ انہیں خوبصورت ہیروئین میں سے ایک ہیں ویجینتی مالابالی ۔ 13 اگست 1936 کو تمل ناڈون کے چنئی میں پیدا ہوئیں ویجینتی مالا جنوبی ہندستان سے آنے والی یعنی ان ہیروئین میں سے تھیں جن کی خوبصورتی ، کردار، کا بالی ووڈ کبھی متبادل نہیں ڈھونڈ پایا۔

ٹوئینکل ٹوز کے نام سے مشہور ویجینتی مالا کے والد کا نام ایم ڈی رمن اور ماں کا نام وسندھرا دیوی تھا۔ ان کی ماں 1940 کی دہائی کی مقبول اداکارہ تھیں۔ ویجینتی مالا نے 13 سال کی عمر میں ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ وہ 1951 میں آئی فلم ‘بہار سے اپنے کریئر کی شروعات کی۔

بتادیں کہ جس طرح ان کی فلموں میں الگ۔الگ کہانیاں دیکھنے کو ملتیں۔ اسی طرح ویجینتی مالا کی نجی زندگی کی کہانی بھی کافی فلمی رہی۔ دراصل ایک مرتبہ انہیں نمونیا ہوگیاتھا۔ بیمار ویجینتی کا علاج ان کے فین، ڈاکٹر چمن لال بالی کررہے تھے۔ علاج کے دوران ملاقات روز ہونے لگی اور دونوں میں پیار ہوگیا۔ اس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ لیا اور 10 مارچ 1968 میں شادی کرلی۔ دونوں جا ایک بیٹا بھی ہے۔ ایکٹرس ماں اور ڈاکٹر والد کے بیٹے سچھیندر بالی نے ایکٹنگ میں ہاتھ آزمایا لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں رہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *