بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان میوزیشین مشال کرپلانی کو ڈیٹ کررہی ہیں، شیئر کی ایسی تصویر

Share Article

 

 

دونوں کے ریلیشن شپ کو لے کر کافی وقت سے قیاس آرائی کی جارہی تھی ، لیکن اب واضح ہوگیا ہے کہ سبھی قیاس آرائیاں سچ تھیں اور وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

 

Image result for Era Khan with boyfriend

 

بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا گزشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں ہیں ۔ پہلے وہ اپنے بیلی بٹن اور ٹیٹو کی وجہ سے خبروں میں تھیں اور اب وہ اپنے ریلیشن شپ اسٹیٹس کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ دراصل ایرا نے کنفرم کردیا ہے کہ وہ میوزیشین مشال کرپلانی کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔ ان دونوں کے ریلیشن شپ کو لے کر کافی وقت سے قیاس آرائی کی جارہی تھی ، لیکن اب واضح ہوگیا ہے کہ سبھی قیاس آرائیاں سچ تھیں اور وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

 

Image result for Era Khan with boyfriend

 

ایرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ مشال کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔ انسٹا گرام پر ایک فین نے ایرا سے پوچھا کہ کیا وہ ریلیشن شپ میں ہیں ؟ اس سوال کے جواب میں ایرا نے ایک تصویر شیئر کی ۔ اس تصویر میں ایرا اپنے بوائے فرینڈ مشال کے گلے لگتی نظر آرہی ہیں ۔ ایرا نے اپنی اس اسٹوری میں مشال کو بھی ٹیگ کیا تھا ۔

 

Image result for Era Khan with boyfriend

 

بتادیں کہ ایرا اکثر سوشل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ایرا نے ویلن ٹائن ڈے کے موقع پر مشال کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی ۔ اس کے علاوہ ایرا کی سالگرہ پر مشال نے بھی انہیں وش کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی تھی ۔

 

Image result for Era Khan with boyfriend

 

ریلیشن شپ سے الگ اگر پروفیشنل فرنٹ کی بات کریں تو عامر خان نے کافی ود کرن 6 میں بتایا تھا کہ ایرا اور جنید دونوں ہی فلم انڈسٹری میں کام کرنا چاہتے ہیں ۔ عامر نے بتایا کہ بیٹا جنید اداکار بننا چاہتا ہے ۔ وہیں ایرا کی دلچسپی فلم میکنگ میں ہے ۔ ایرا مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور رینا دتا کی چھوٹی بیٹی ہیں ۔ وہ اکثر اپنے والد عامر خان کے ساتھ ممبئی کے ریستوراں میں نظر آرتی رہتی ہیں ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *