سی ایس ٹی حادثے سے بالی ووڈ بھی درد میں، جذباتی ہوئے رتیش نے کہا:’یہ ٹالا جا سکتا تھا‘

Share Article

bollywood-celebs

ممبئی میں جمعرات کی شام بڑا حادثہ ہو گیا۔ شہر کے سب سے مصروف اور بھیڑ بھاڑ والے چھترپتی شیواجی ٹرمنس (سی ایس ٹی ) کے ٹھیک باہر ایک فٹ اوور پل گر گیا جس میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی اور 36 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔ اس اچانک ہوئے حادثے سے بالی ووڈ سیلبریٹیز بھی غم میں ہیں اور متاثرین کے لئے دعائیں مانگنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرتے ہوئے غم اظہار کیا۔ بگ بی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ اس وقت غم میں ہے اور دعا کر رہے ہیں۔


 

اس حادثے کے بعد بالی ووڈ اداکار رتیش دیش مکھ انتہائی ناراض اور غم زدہ نظر آئے۔ انہوں نے حادثے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

رتیش دیش مکھ نے لکھا :’انتہائی دردناک حادثہ۔ یہ جان کر دکھی ہوں کہ کئی لوگوں کی جان چلی گئی۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ میراتعزیت ہے اور زخمی لوگوں کے ساتھ میری دعائیں۔ ممبئی پل حادثہ ٹالا جا سکتا تھا۔ اس لاپروائی کو معاف نہیں کیا جا سکتا ۔

 

وہیں اشوک پنڈت نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے لکھا:’ جب لوگ زخمی ہوکر درد میں ہیں، سیاستدانوں نے بے شرموں کی طرح حادثے کے مقام پر انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ اشوک نے اپنی ٹویٹس میں ممبئی کے رہنماؤں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

 

ممبئی کو حادثوں کا شہر کہتے ہیں۔ حادثے ہوتے ہیں اور جو زد میں آتے ہیں، ان کی دنیا اجڑ جاتی ہے۔ممبئی میں جب بھی کوئی مصیبت آتی ہے، سیلیبرٹز کندھے سے کندھا ملا کر تعاون کرتے ہیں۔

 

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *