ووٹر لسٹ سے غائب ہو گئے بہت بالی ووڈ ستاروں کے نام، جانئے کیا ہے وجہ

Share Article

stars

لوک سبھا انتخابات 2019 قریب ہیں۔جمہوریت کے اس تہوار پر سلیبریٹیز سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ ووٹنگ کو لے کر شہریوں کو بیدار کریں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ کے کئی سیلبریٹیز ہیں جو ہندوستان میں ووٹ نہیں کر سکتے۔

دپیکا پدکون کاجنم 5 جنوری 1986 کو پنہیگین، ڈنمارک میں ہوا تھا۔ جنم کے تقریبا ایک سال بعد ہی اپنی فیملی کے ساتھ بنگلور شفٹ ہو گئی تھیں۔ جس کے بعد ان کی پڑھائی بنگلور کے صوفیہ ہائی اسکول سے ہوئی۔دپیکا پدکون فی الحال انڈسٹری میں سب سے مہنگی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’اوم شانتی اوم‘سے کی تھی۔
dipu

کٹرینہ کیف کاجنم ہانگکانگ میں ہوا تھا۔ ان کے والد کشمیر کے ایک بزنس مین ہیں اور ان کی ماں ایک وکیل کے ساتھ ساتھ ایک چیریٹی کارکن ہیں۔ 14 سال کی عمر میں کٹرینہ ایک ہوائی بیوٹی کانٹیسٹ کی فاتح رہیں۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کی شروعات کی۔ ہندی فلموں سے پہلے کٹرینہ ایک تیلگو فلم مللیسوری‘ میں نظر آچکی ہیں۔
katrina

جیکلین فرنانڈیز کاجنم 11 اگست 1985 میں مناما (بحرین) میں ہوا تھا۔ ان کے والد ایلرائے فرنانڈیز ایک سری لنکن تملین ہیں اور ان کی ماں کم ملائیشیا سے ہیں۔ جیکلین نے گریجویشن ماس کمیونیکیشن میں کی ہے۔ بتا دیں کی جیکلین سال 2006 میں مس یونیورس سری لنکا رہ چکی ہیں۔2009 میں وہ پہلی بار بالی ووڈ فلم ’علاء الدین‘ میں نظر آئیں۔ جیکلین آج انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔فینس کے درمیان پاپولر جیکلین کو ’’جیک آف ہرٹس‘‘ بھی کہا جاتا۔
JF

نرگس فاخری کاجنم نیویارک میں ہوا۔ ان کے والد ایک معروف بزنس مین تھے اور ان کی ماں ایک پولیس افسر تھیں۔ نرگس نے اپنے کیریئر کی شروعات16 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کی۔وہ 2009 کے کنگفشر کیلنڈر میں نظر آئیں۔ یہاں ان کے انداز سے متاثر ہوکر امتیاز علی نے انہیں اپنی فلم ’راک اسٹار ‘کیلئے سائن کیا۔
nargis

سنی لیون کا اصلی نام ’’کرنجیت کور ووہرا‘‘ ہے۔ ان کا جنم سرنیا (اونٹاریو، کینیڈا) کی ایک سکھ فیملی میں ہوا۔سنی نے اپنے کیریئر کی شروعات اڈلٹ انڈسٹری سے کی۔ سال 2011 میں وہ ’’بگ باس 5 ‘‘میں نظر آئیں اور یہیں سے ان کی انٹری بالی ووڈ میں ہو گئی۔

sunny
اکشے کمار کا اصلی نام ’’راجیو ہری اوم بھٹیا‘‘ ہے۔ ان کاجنم امرتسر میں ہوا، ان کے والد ایک آرمی افسر تھے۔اکشے کو کینیڈا کی شہریت احترام کے طور پر ملی تھی۔ انہیں کینیڈا کی ’یونیورسٹی آف ونڈسر‘ سے آنریری ڈاکٹریٹ ڈگری ملی ہے۔ اس کے بعد انہیں کینیڈا کی آنریری شہریت ملی۔

akshay
عالیہ بھٹ کی ولادت ممبئی میں ہوئی ۔ ان کے والد مہیش بھٹ ایک گجراتی فیملی سے ہیں۔ بہت ہی کم لوگ جانتے ہے عالیہ کی ماں سونی راجدان برمنگھم میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے پاس برطانوی شہریت ہے۔ اس کی وجہ سے عالیہ کوبرطانوی شہریت ملی ہوئی ہے۔

alia-bhatt
عمران خان کاجنم 13 جنوری 1983 میں امریکہ کے وسکانسن کے شہر میڈیسن میں ہوا۔والدین کے طلاق کے بعد عمران اپنی ماں کے ساتھ تھوڑے وقت ممبئی میں رہے اور پھر واپس اپنے والد کے پاس کیلی فورنیا چلے گئے جہاں سے انہوں نے اپنی آگے کی پڑھائی کی۔ عمران ’’قیامت سے قیامت‘‘اور’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ میں ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور میں نظر آ چکے ہیں۔اس کے بعد سال 2008 میں انہوں نے ’’جانے تو یا جانے نا‘‘ سے بطور ہیرو ڈیبیو کیا۔

imran-khan

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *