بالی ووڈ اداکارہ سونل چوہان نے کہا کے ایل راہل باصلاحیت کرکیٹر اور اچھے انسان ہیں

Share Article

ٹیم انڈیا کے اوپنر کے ایل راہل کا نام 27 سالہ اداکارہ ندھی اگروال اور عالیہ بھٹ کی اچھی دوست اکانشا رنجن کپور کے ساتھ بھی جوڑا جارہا تھا۔ مئی 2019 میں اس طرح کی خبر بھی آئی تھی کہ راہل کا بالی ووڈ اداکارہ سونل چوہان سے افیئر چل رہا ہے۔ سونل چوہان سے راہل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کافی اچھے کرکٹر ہیں۔ وہ باصلاحیت اور اچھے انسان ہیں۔

Image result for sonal chauhan

گزشتہ سال ٹی وی شو کافی ود کرن میں کے ایل راہل اور ہاردک پانڈیا تنازعہ میں گھر گئے تھے۔ اس کے بعد بی سی سی آئی کے لوک پال ڈی کے جین نے دونوں کھلاڑیوں پر ایک۔ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ لگانے کا حکم دیا تھا۔ یہ رقم نیم فوجی دستوں کے ان کانسٹیبل کے گھرانوں کو دی گئی تھی جنہوں نے ڈیوٹی کے وقت ملک کیلئے اپنی جان گنوا دی تھی۔ اس وقت اداکارہ اور آئی پی ایل ٹیم کنگس الیون پنجاب کی حصہ دار پریتی زنٹا نے بھی کے ایل راہل کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ وہ خواتین کا کافی احترام اور عزت کرتے ہیں۔

Image result for sonal chauhan hot

انہوں نے تب کہا تھا کہ کے ایل راہل کو فارم میں واپس آتے دیکھنا سکھ کی بات ہے۔ وہ کافی اچھے انسان ہیں۔ ٹی وی شو سے جڑے تنازعہ کو لیکر ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس کا مجھے کافی برا لگ رہا ہے لیکن زندگی سے آپ کافی کچھ سیکھتے ہیں۔ راہل خواتین کی کافی عزت کرتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *