بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی نے اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے، دیکھئے وائرل ویڈیو

Share Article

 

بالی ووڈ میں اپنی زبردست فٹنس کیلئے مشہور اداکارہ دشا پاٹنی نے بہترین کارٹ وہیل سے اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے ۔

بالی ووڈ میں اپنی زبردست فٹنس کیلئے مشہور اداکارہ دشا پاٹنی نے بہترین کارٹ وہیل ( ایک طرح کی قلا بازی ) سے اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے ۔ دشا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ ایک ہاتھ سے کارٹ وہیل کرتی نظر آرہی ہیں ۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایک وقت کے بعد ٹرینر کے ساتھ میری ٹریننگ ۔

حال ہی میں یہ خبر آئی تھی کہ سلمان خان کی سپرہٹ فلم بھارت میں فلپ اور ہوپ کرتے نظر آنے والی دشا پاٹنی اپنی آنے والی فلم منگل کے سیٹ پر زخمی ہوگئی تھیں ۔ بتادیں کہ دشا کی آنے والی فلم منگل موہت سوری کے ذریعہ ڈائریکٹ کی گئی رومانٹک ایکشن اور تھریلر فلم ہے۔ اگلے سال ریلیز ہونے والی اس فلم میں انل کپور ، آدتیہ رائے اور کنال کھیمو بھی ہیں ۔

Image result for disha patani hot

وہیں دشا اور ٹائیگر شراف کے درمیان ریلیشن شنپ کی خبروں کے درمیان حال ہی میں ایک چونکانے والی خبر بھی سامنے آئی تھی ۔ دونوں ایکٹرس سے وابستہ ایک قریبی ذرائع نے پنک ولا کو بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ٹائیگر اور دشا کا ریلیشن شپ کافی مشکل دور سے گزرا ہے ، اس لئے دونوں نےالگ ہونے کا فیصلہ کیا ۔ اب وہ آفیشیلی بریک اپ کرچکے ہیں ۔

Image result for disha patani hot

رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ دونوں نے مل کر کیا ۔ دونوں کا فرینڈ سرکل ایک ہی ہے ، اس لئے ملنا جلنا ہوتا رہتا ہے ، لیکن اب وہ کسی رومانٹک رشتے میں نہیں ہیں ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *