مودی کے 9 اوتار: آر ایس ایس کارکن سے لے کر سادھو تک کے بھیس میں نظر آئے وویک اوبرائے

Share Article

vivek-oberoi-dons-9-differe

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بن رہی بایو پک کی کچھ اور تصاویر سامنے آئیں ہیں۔ اس بایو پک میں ان کا رول ادا کرنے والے اداکار وویک اوبیرائے کے 9 لکس سامنے آئے ہیں۔ بالی ووڈ کیرٹکس اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے اپنے ٹویٹر پر وویک اوبیرائے کے ان لکس شیئر کیا ہے۔ اس میں وویک وزیراعظم کی زندگی سے جڑے کئی لک میں نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر میں وویک مودی کے جوانی سے لے کر اب تک کی عمر اور آر ایس ایس کے کارکن کے ساتھ سادھو کے طور پر نظر آ رہے ہیں۔

جس تصویر میں وویک سادھو کے بھیس میں نظر آ رہے ہیں، کہا جاتا ہے یہ دور تب کا ہے جب پی ایم مودی نے اپنی زندگی کے دو سال ہمالیہ میں گزارے تھے۔ ان دو سالوں میں انہوں نے ہمالیہ کی گفاؤں میں رہتے ہوئے زندگی کااصول سمجھنے کی کوشش کی تھی۔ اس فلم میں پی ایم مودی کی زندگی کے کئی ایسے پہلوؤں کے بارے میں دکھایا جائے گا جن کے بارے میں لوگ کم ہی جانتے ہیں۔

ترن آدرش نے وویک کے ان لکس کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’پی ایم مودی کی بایوپک کے میں وویک آنند اوبیرائے الگ انداز میں۔ اومنگ کمار کی طرف سے ہدایتکاری۔ سندیپ سنگھ، سریش اوبیرائے اور آنند پنڈت کی طرف سے تیار 12 اپریل 2019 ریلیز ‘‘

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *