pak
پاکستان میں جمعہ کو ہوئے زبردست دھماکے میں کم از کم 23 افرادکے مارے جانے کی خبرہے اور 40دیگر زخمی بتائے جارہے ہیں۔پاکستان کے خیبر پختونخواہ صوبہ کے علاقے لوئر اورکزئی کے ہنگوں میں کلایہ بازار دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 تک پہنچ گئی۔ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کرادیا گیا ہے۔ابھی تک کسی بھی شخص اور تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔علاقے کو چاروں طرف سے حصار میں لے لیا گیا ہے اور دھماکے کی وجوہات کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ دہشت گردوں نے کلایہ بازار میں لگنے والے جمعہ بازار کو نشانہ بنایا۔
مقامی میڈیارپورٹس کے مطابق ،دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو کلایہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ شدید زخمیوں کو کوہاٹ اور پشاور کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی نماز سے قبل لوگوں خریداری میں مصروف تھے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ بازار میں لوگوں کا بہت رش تھا، لوگ خریداری میں مصروف تھے کہ اس دوران دھماکا ہوگیا۔ رش کے باعث زیادہ جانی نقصان ہوا۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، جب کہ فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کردی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرلیے گئے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here