خاتون کا نہاتے ہوئے بنایافحش ویڈیو،وائرل کرنے کی دھمکی دے کر پانچ ماہ تک آبروریزی کی

Share Article

demo-pic

راجستھان کے جھنجھونو ضلع کے ادے پورواٹی میں خاتون سے بلیک میلنگ اور آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔یہاں دو لوگوں نے ایک خاتون کا نہاتے ہوئے ویڈیو بنا لیا۔ اس کے بعد اسے دھمکی دیتے ہوئے اور بلیک میل کر کے پانچ ماہ تک آبروریزی کی۔

پولیس نے اس معاملے میں دو نامزد ملزمان کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔علاقے کے ہری پور رہائشی خاتون نے شکایت دی تھی کہ منیش نے 10 جنوری کو نہاتے ہوئے کا ویڈیو کلپ بنا لی تھی۔ ویڈیوکووائرل کرنے کے نام پر وہ پانچ ماہ تک اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔ اس کے بعد اس نے سریش اور جیتو کو ویڈیو کلپ دے دی۔انہوں نے بھی کلپ وائرل کرنے کی دھمکی دے کر کئی دنوں تک اس کی آبروریزی کی۔پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر سریش اور جیتو کو حراست میں لیا ہے جبکہ اہم ملزم منیش اب فرار ہیں۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *