گوا:پرمود ساونت اور دو ڈپٹی سی ایم کی حلف برداری ، کانگریس بولی گورنر نہیں لیڈر ہیں

Share Article
pramod-sawant

گوا: گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد آناً فاناً میں آدھی رات کو نئے وزیر اعلیٰ کا حلف برداری کرا دیا گیا۔ بی جے پی نے اسپیکر پرمود ساونت کو ریاست کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کر لیا ہے، رات دو بجے پرمود ساونت نے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا۔ نئے وزیر اعلیٰ کے ساتھ دو نائب وزیر اعلیٰ نے بھی حلف اٹھا لیا۔ نئے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت منوہر پاریکر کے قابل اعتماد اور آر ایس ایس کے قریبی مانے جاتے ہیں، اس سے پہلے وہ گوا اسمبلی کے صدر تھے، سنکیلم سیٹ سے ممبر اسمبلی پرمود ساونت بھی اپنی سادگی کے لئے جانے جاتے ہیں۔

پرمود ساونت کی حکومت میں اتحادی مہاراشٹروادی گومانتک پارٹی کے سدھین دھولیکر اور گوا فارورڈ پارٹی کے وجے سردیسائی نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے علاوہ تینوں پارٹی اور آزاد امیدوار سمیت 9 اور ممبران اسمبلی نے بھی وزیر کے عہدے کا حلف لیا، اس وقت گوا اسمبلی کے نائب صدر مائیکل لوبو کی اس عہدے کے لئے انتخابات ہونے تک کارگزار صدر ہوں گے۔

اس سے پہلے کل دن بھر سیاسی اتھل پتھل کے درمیان بی جے پی کے ساتھیوں کو منانے میں کامیاب رہی۔ دونوں ساتھیوں کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے دینے کے بعد دیر رات راج بھون میں پرمود ساونت حکومت کی حلف برداری کی تقریب کی گئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *