بی جے پی کی شکست یقینی: ابھیشیک بنرجی

Share Article

abhishek-banerjee

کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار لوک سبھا انتخابات میں ملک بھر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شرمناک شکست ہوگی۔ دارالحکومت کولکاتہ سے متصل جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر کے اپنے پارلیمانی حلقہ میں وہ اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کرنے کے لئے پہنچے تھے۔ ووٹ کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کی۔ ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 5 سالوں تک صرف جھوٹ بولا ہے۔ نوٹ بندی، جی ایس ٹی جیسی عوام مخالف پالیسیاں بنا کر لوگوں کو پریشان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کو سبق سکھانے کے لیے ٹھان چکی ہے اور 23 مئی کو پوزیشن واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو شرمناک شکست ہوگی۔ بنرجی نے کہا، وزیر اعظم جانے والے ہیں اچھے دن آنے والے ہیں۔ریاست بھر میں جگہ جگہ ہوئے تشدد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہیں بھی کوئی تشدد نہیں ہوا ہے۔ جہاں بھی اس طرح کی صورتحال بنی ہے وہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ پریشانی کھڑا کر رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *