بی جے پی انچارج پر ترنمول ممبر پارلیمنٹ نے کرایا حملہ، بی جے پی کاالزام

Share Article

 

کولکاتہ، 14 مئی ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مغربی بنگال یونٹ کے شریک انچارج اروند مینن کی گاڑی پر پیر کی رات شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں حملے کو لے کرمکل رائے نے یہاں سے ترنمول رہنما کاکولیگھوش پر الزام عائد کیا ہے۔

 

مغربی بنگال کی باراسات لوک سبھا سیٹ پر 19 مئی کو پولنگ ہونی ہے۔ اس کے پہلے یہاں پر بی جے پی اور ترنمول کے درمیان ٹھنی ہوئی ہے۔کاکولی گھوش نے بی جے پی پر پیسے تقسیم کا الزام لگایا ہے تو مکل رائے نے کہا کہکاکولی کی قیادت میںگاڑیوں پر حملہ کیا گیا۔ باراسات کے ہوٹل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی تنظیمی میٹنگ ہونی تھی لیکن ترنمول کارکنوں نے حملے کر کے پانچ گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔ اروند مینن کو بچا کر پولیس باراسات تھانے میں لے گئی تھی۔

 

اس بارے میں پوچھنے پر منگل کو بی جے پی لیڈر مکل رائے نے باراسات میں کہا کہ بی جے پی لیڈر اروند مینن کچھ رہنماؤں کے ساتھ باراسات میں میٹنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران کاکولی کی قیادت میں کچھ لوگ یہاں آئے اور انہوں نے باہر کھڑی گاڑیوں پر حملہ کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *