بی جے پی۔شیوسینا اتحاد میں سیٹ تقسیم کے بعد درار، تیار ہو گیا ہے چوتھا اتحاد

Share Article

bjp-shiv-sena-alliance

ممبئی: اگر مہاراشٹر میں کانگریس این سی پی اتحاد میں سب ٹھیک نہیں ہے تو بی جے پی۔شیوسینا اتحاد میں بھی بہت کچھ اچھا نہیں چل رہا ہے۔ بی جے پی سے کئی چھوٹی پارٹیاں الگ ہونے کا اعلان کر سکتیں ہیں۔ بی جے پی۔شیوسینا میں شامل کئی چھوٹی پارٹیاں سیٹ تقسیم سے ناراض ہو کر اپنا الگ اتحاد بنانے میں لگ گئی ہیں۔ اس لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹر میں بی جے پی۔شیوسینا، کانگریس این سی پی اور پرکاش امبیڈکر۔اویسی۔جنتا دل اتحاد کا پہلے ہی اعلان ہو چکا ہے۔

اگر پارٹی ذرائع کی مانیں تو، دھنگرسماج کی قیادت کرنے والی راشٹریہ سماج پارٹی کے سربراہ مہادیو جانکر نارائن رانے کے بیٹے نتیش رانے ملیں گے۔ مہادیو جانکر نے بارامتی سیٹ مانگی تھی لیکن بی جے پی۔شیوسینا اتحاد نے انکار کر دیا ہے۔

وہیں سندھ۔درگا رتناگری سے بی جے پی کے اتحادی نارائن رانے نے اپنے بیٹے نلیش کے لئے امیدواری چاہتے ہیں، مگر سیٹ شیوسینا کے اکاؤنٹ میں ہے اورسینا اور رانے کی دشمنی دنیا جانتی ہے، اس کے ساتھ ہی ہانتھکالنگنے سیٹ سے سدابھا ؤکھوت نے لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ آر پی آئی کے رام داس اٹھولے نے جنوبی وسط سے لڑنے کے لئے سیٹ مانگی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *