بی جے پی -پی ڈی پی اتحادٹوٹنے کے بعدپہلی بارجموں پہنچے امیت شاہ

Share Article
amit-shah
جموں وکشمیرمیں بی جے پی -پی ڈی پی کا اتحادٹوٹنے کے بعد پہلی باربی جے پی کے قومی صدرامیت شاہ آج جموں پہنچے ہیں۔بی جے پی کے قومی صدرامیت شاہ جموں کے دورروزہ دورے پرپہنچ گئے ہیں۔جموں ایئرپورٹ پران کا پارٹی کے سینئرلیڈران اورکارکنا ن نے شانداراستقبال کیا۔ بی جے پی کے پردیش صدرروندررینا، سابق وزیراعلیٰ کوندرگپتا ، رکن اسمبلی راجیش گپتاسمیت کئی ممبران اسمبلی وپارٹی کارکنان اےئرپورٹ پہنچے ہوئے تھے۔امیت شاہ جموں میں پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے علاوہ شام میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
غورطلب ہے کہ جموں وکشمیرمیں چنددن پہلے بی جے پی -پی ڈی پی اتحادٹوٹنے اورسرکارگرنے کے بعدامیت شاہ کے جموں دورے کوکافی اہم ماناجارہاہے۔جموں کے دورپرامیت شاہ پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرکے موجودہ حالات کا جائزہ لیں گے۔ امیت شاہ آئندہ لوک سبھاالیکشن کے تیاریوں کے سلسلے میں بی جے پی اورسنگھ پریوارکے لیڈروں سے بات چیت کریں گے۔وہ شام کوجموں کے پریڈمیں ایک عوامی اجلاس کوخطاب کریں گے اوریہیں سے انتخابی تیاریوں کا بگل بھی پھونکیں گے۔
بہرکیف ایئرپورٹ سے انہیں بائک ریلی میں گیسٹ ہاؤس لے جایاگیا۔ بائک ریلی کااہتمام بھارتیہ جنتایووامورچہ نے کیاتھا۔اس موقع پرراستے پرحفاظتی بندوبست سخت کئے گئے تھے۔واضح ہوکہ امیت شاہ شیام پرسادمکھرجی کوخراج تحسین پیش کریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *