فلمی اسٹائل میں منشیات کے ساتھ گرفتار ہوا بی جے پی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کا بیٹا

Share Article

bjp-mp-sampatiya-uikeys-son

مدھیہ پردیش: منڈلامیں مدھیہ پردیش پولیس نے منشیات کے ساتھ راجیہ سبھا رکن سمپتیہ ائیوکے (Sampatiya Uike)کے بیٹے ستیندر ائیوکے اور دو دیگر نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے تینوں کو چیکنگ کے دوران کار سے پکڑا تھا۔ ان کے پاس سے 3.380 گرام اسمیک پڑیوں میں ملی ہے۔

ایس پی آرآرایس پریہارکے مطابق، پولیس لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ضلع میں خصوصی مہم چلا رہی ہے۔ بدھ کو پالی ٹیکنک کالج کے پاس سفید رنگ کی ہونڈا برایو کار (ایم پی 20 سی بی 8532) کا ڈرائیور پولیس کو دیکھتے ہی تیز رفتار سے بھاگنے لگا۔ اس پر پولیس نے اس گاڑی کا پیچھا کیا۔

پولیس کو سامنے دیکھ تینوں ہی لوگ گھبرانے لگے جس کے بعد پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی اور کار میں انہیں 3.380 گرام اسمیک برآمد ہوا۔ ستیندر ائیوکے کے پاس سے اسمیک کی 17 پڑیا، شاہ رخ کے پاس سے 10 پڑیا اور ابھیشیک کے پاس سے اسمیک کی 14 پڑیا ملی۔ کل وزن وزن 3.380 گرام پایا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں کے خلاف این ڈی پی ایم ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *