VIDEO: بی جے پی لیڈر کا قابل اعتراض بیان،کہا- راہل کا باپ تو مر گیا، بوفورس کا داغ رہ گیا

ratanlalkataria

زبان چمڑے کی ہوتی ہے جیسے چاہے موڑ لو، لیکن سوچیں ضرور کہ آپ کیا بول رہے ہیں۔ ایسا ہی ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں بی جے پی کے ایک لیڈر نے سبھی حد کوپاکرتے ہوئے، ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے لئے قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا۔ عام طور انتخابات سے پہلے الزام تراشیوں کادور چلتا ہے۔ مگر اتنی اوچھی سیاست نہیں کی جاتی کہ لیڈر اپنی زبان کی مریادہ بھی بھول جائیں۔

انبالہ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رتن لال کٹاریا کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں کٹاریا راہل گاندھی کو نشانے پر لینے میں اپنی زبان کی مریادہ ہی بھول گئے۔رافیل ڈیل کو لے کر راہل گاندھی کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کٹاریا نے نازیبا تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا باپ تو مر گیا بوفورس اسکینڈل میں، اس کا داغ مٹا بھی نہیں، لگاچونری میں داغ مٹاؤں کیسے؟ اور یہ ہمیں کہہ رہے ہیں۔ رتنلال کٹاریا کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران کٹاریا کا یہ بیان آیا۔ اس دوران انہوں نے اروند کیجریوال پر بھی چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ نہ نو من تیل ہوگا اور نہ رادھا ناچے گی۔جو لوگ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی پر ہنس رہے تھے، مذاق بنا رہے تھے، وہی لوگ بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے چاہتے ہیں۔

یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب لیڈروں نے اس طرح سے کسی دوسرے لیڈر کے بارے میں قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا ہو۔کٹاریا کا معاملہ کچھ مختلف ہے، شاید انہیں لگتا ہے کہ اس طرح کی بیان بازی کرکے اعلی کمان کی نگاہوں میں آ جائیں گے۔ذرائعکی مانیں توپارٹی میں کٹاریا کاپتہ کٹنا طے ہے۔پارٹی میں ان کے تئیں مخالفت ہے اور کئی اعلی رہنما بھی ان کے ساتھ نہیں ہے ایسے میں ٹکٹ کو لے کر ان کا پلڑا ہلکا نظر آ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *