بھاجپا ایم پی گوتم گمبھیر کی گمشدگی کے پوسٹرآئی ٹی او میں لگائے گئے

Share Article

 

نئی دہلی، سابق کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی گوتم گمبھیر آلودگی کے معاملے پر طلب میٹنگ میں شامل نہ ہونے کے بعد سے ناقدین کے نشانے پر ہیں۔ دہلی کے آئی ٹی او علاقے میں اتوار کو ایم پی گوتم گمبھیر کی گمشدگی کے پوسٹر لگائے گئے۔ ان پوسٹروں پر لکھا ہے کیا آپ نے انہیں کہیں دیکھا ہے؟ آخری بار اندور میں جلیبی کھاتے ہی دیکھا گیا تھا۔ پوری دہلی انہیں ڈھونڈ رہی ہے۔گمبھیر اندور میں چل رہے ٹیسٹ میچ کیکمینٹری کے لئے جمعہ کو اندور میں تھے۔ وی وی ایس لکشمن نے جتن سروپ اورگمبھیرکے ساتھ اندوری پوہے اور جلیبی کا ناشتہ کرتے ہوئے تصویر ٹویٹ کی تھی۔ اس کے بعد گمبھیر کو ٹوئٹر یوزرس نے ٹرول کیا۔ عام آدمی پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے ان پر تنقید کی تھی۔

Image result for BJP MP Gautam Gambhir's disappearance poster posted at ITO

اس پرگمبھیرنے ٹویٹ کیا کہ اگر مجھے گالی دینے سے دہلی کی آلودگی کم ہو جائے گا تو آپ مجھے جی بھر کر گالی دیجئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پارلیمانی علاقے اور شہر کیتئیں وعدوں کی وہاں ہو رہے کام کے ذریعہ جانچ کی جانی چاہئے￿ قابل ذکر ہے کہ آلودگی کے معاملے پر حکومت، مختلف اتھارٹی اور عوامی نمائندوں کا اجلاس 15 نومبر کوہوا تھا۔ اجلاس کے پینل میںگمبھیر سمیت 29 اراکین کو نامزد کیا گیا تھا۔ اجلاس میں صرف چار رکن ہی پہنچے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *