وائرل ویڈیو:بہار بی جے پی کی لیڈر مدھو سنہا کی بیٹی کی شادی میں جم کر پلائی گئی شراب!

Share Article
bihar-sharab
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیوز ایک شادی کی تقریب کا ہے اور ویڈیو میں ایک دلہن کی مہندی کی رسم چل رہی ہے۔اسے درمیان کچھ لوگ پہلے ایک بیئر بوتل لاتے ہیں اور دلہن کو پلاتے ہیں۔ پیچھے سے آواز آتی ہے بیئر میں کیا ہوگا ووڈکا پلاؤ! پھر لڑکی کو ووڈکا کے شاٹس دیا جاتا ہے، ایسے میں سوال یہ کی آخر اس ویڈیو میں ایسا کیا قابل اعتراض ہے جو اسے اتنا شیئرکیا جا رہا ہے۔ وائرل ہونے کی کہانی آگے بتائیں گے، اس سے پہلے ویڈیو کا شیئر کرنے والے لوگوں کی بات سنے:

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کوشیئر کرتے ہوئے کنال نام کے ایک نوجوان نے لکھا : اخلاقی بابو کی شراب بندی قانون…..
آرا کے جے پال اسکول کی ڈائریکٹر اور بی جے پی لیڈر مدھو سنہا کی بیٹی کے ویڈیو کو دیکھئے۔ سمجھ آ جائے گا کہ شراب بندی کتنا کامیاب ہے!

پھر نیہا بشواس نے بھی یہی ویڈیو شیئر کرتے لکھا :’ بہار میں شراب بندی نام کی ہے، بی جے پی لیڈروں کی بیٹی ہی کھلے عام خاندان کے سامنے شراب پی کر قانون کی دھجیاں اڑا رہی۔
ہائی سوسائٹی کے مارڈن لوگ، اگر ایسے ہوتے ہیں ہائی سوسائٹی تو ہماری تہذیب ہی ٹھیک ہے، جو بڑوں کی عزت کے ساتھ ساتھ بڑوں کے دی روایات کو نہیں بھولتے، شراب تو بہت دور کی بات ہے۔
اب تو ماجرا سمجھ آ گیا ہو گا۔یہ ویڈیو بہار کا ہے، جہاں شراب بندی تو ہے لیکن رہنماؤں کے لئے ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ، یہ ویڈیو بہار بی جے پی کی بڑی لیڈر مدھو سنہا کہ بیٹی کہ شادی کا ہے، مگر پابندی کے بعد بھی بی جے پی لیڈر کے گھر کے فنکشن میں کھلے عام شراب پروسی جارہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *