ٹکٹ کٹنے پر بی جے پی لیڈر نے پارٹی سے مستعفی ، استعفیٰ کا لیٹر’چوکیدار‘ کو سونپا

Share Article

bjp-hardoi-mp

لوک سبھا انتخابات سے پہلے لیڈر نہ جانے اپنے کتنے رنگ دکھانے والے ہیں۔ تازہ خبر ہردوئی کے بی جے پی رہنما انشل ورما سے منسلک ہیں۔ پارٹی نے ان کا ٹکٹ کاٹ دیا تو انہوں نے بھی انتخابات سے ٹھیک پہلے پارٹی کا ساتھ چھوڑ دیا، لیکن انشل ورما نے بڑے نئے طریقے سے اپنا استعفیٰ دیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

انشل ورما بدھ کی صبح اپنے حامیوں کے ساتھ لکھنؤ میں بی جے پی کے ریاستی دفتر پہنچے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ چوکیدار کو سونپا۔ انشل ٹکٹ کاٹے جانے سے وہ ناراض تھے، اس سے پہلے ٹکٹ کٹنے کے بعد اب تک پرسکون رہے بی جے پی کے رہنما انشل ورما اتوار کو سوشل میڈیا پر سرگرم ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی سبرامنیم سوامی کے ساتھ منسلک ایک خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنی پوری زندگی میں انہوں نے کبھی چوکیدار کو ایس پی جی سیکورٹی گھیرے میں نہیں دیکھا۔ اتنا ہی نہیں آخر میں انہوں نے شاید چوکیدار کمزور ہے، بھی لکھا ہے۔

بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی سے جوڑی ایک خبر خوب وئرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ:’ میں برہمن ہوں، نام میں نہیں لگا سکتا چوکیدار‘ اس خبر کو ہردوئی رہائشی شیلیندر راجپوت نے شیئرکیا۔ اس پر ہی ممبر پارلیمنٹ انشل ورما نے انگریزی میں طویل تبصرہ کیا۔ اس میں انشل ورما نے اس بیان کو عظیم اور بہادری بھرا بتایا۔ لکھا کہ 2014 میں الیکشن جیتنے کے بعد ممبران پارلیمنٹ کو سمجھایا گیا کہ پردھان سیوک کے بعد ممبران پارلیمنٹ بھی عوام کے سیوک ہیں۔ 2019 میں پڑھایا جا رہا ہے کہ ہم چوکیدار ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *