ایئر اسٹرائک کو اپنا الیکشن لانچنگ پیڈ بنارہی ہے بی جے پی؟ یدی یورپا کے بولے: پاک پر حملہ کرنے سے جیت پکی

Share Article

bjp-cashes-air-strikes

بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحد پر کشیدگی جاری ہے، ہمارے ایک پائلٹ بھی پاکستان کے قبضے میں ہے۔ سرحد پار سے لگتار سیز فائر کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو وہیں ان سب کے درمیان اقتدار میں بیٹھی بی جے پی اس کا پورا فائدہ اٹھانے میں لگ گئی ہے۔ حالانکہ کانگریس تک نے اپنے پروگرام منسوخ کر دیئے ہیں، ایسے میں ملک میں جنگ جیسے حالات کے دوران بھی بی جے پی اور پی ایم مودی کی تشہیر کو لے کر سوشل میڈیا پر لوگوں نے خوب کھری کھوٹی سنائی۔ کرناٹک بی جے پی کے سربراہ بی ایس یدی یورپا نے یہاں تک کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردانہ کیمپوں پر بھارت کے اچانک کئے گئے حملے سے وزیر اعظم نریندر مودی کے حق میں لہر بنی ہے اور اس سے پارٹی کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں 28 میں 22 سیٹیں جیتنے میں مدد ملے گی۔ یدی یورپا نے کہا،’ دن بدن بی جے پی کے حق میں لہر بنتی جارہی ہے۔

بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ کے اس ٹویٹ پر لوگ بھڑک گئے۔وہیں یدورپا اس کا گھوم گھوم کر فائدہ اٹھانے کی بات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا، پاکستان کے اندر گھس کر دہشت گرد کیمپوں کو برباد کرنے کے کل کے قدم سے ملک میں مودی کی حمایت میں لہر بنی ہے اور اس کا نتیجہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں نظر آ سکتا ہے۔‘

یہ باتیں انہوں نے چتردرگا میں نامہ نگاروں سے کہا،اس نے نوجوانوں میں جوش بھر دیا ہے۔ اس سے ہمیں (کرناٹک میں) لوک سبھا کی 22 سے زیادہ سیٹیں جیتنے میں مدد ملے گی۔

یدی یورپا کے تبصرہ سے اس پر پھر سے بحث تیز ہونے کی امید ہے۔ کانگریس نے کشیدگی کے اس دور میں پی ایم مودی کے انتخابی پروگرام کرنے پر بھی سوال کھڑے کئے ہیں، ایسے میں اب اس پورے معاملے پر سیاسی بیان بازی کا دور شروع ہونا طے مانا جا رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *