بی جے پی امیدوار نے ترنمول پر تشدد کا الزام لگایا

Share Article

 

کولکاتہ، 06 مئی۔ بیرک پور پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ نے اپنے اوپر ہوئے مبینہ حملے کو لے کر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی سیاست کی یہی ثقافت ہے کہ تشدد کے ذریعے کسی بھی طرح سے مخالفت کو ختم کیا جائے۔

 

انہوں نے الزام لگایا کہان کے اوپر منصوبہ بند طریقے سے حملے کرائے گئے ہیں۔ ترنمول کے لوگوں کو اس بات کا احساس ہو چکا ہے کہ اس بار بیرک پور پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کی ہار یقینی ہے، لہذا بی جے پی کارکنوں کے گھروں پر حملے ہو رہے ہیں۔ مجھ پر حملے کئے گئے، لوگوں کو پولنگ نہیں کرنے دیا جا رہا، خواتین کو ڈرایا-دھمکایا جا رہا ہے، بی جے پی کو ووٹ دینے والوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے ریاستی پولیس پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکمران ترنمول کو جتانے کے لئے ریاستی پولیس کے لوگ کام کر رہے ہیں۔ اس کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت کی گئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *