مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ چلائی گئی بیٹی بچاو- بیٹی پڑھائو مہم اب بین الاقوامی سطح پرپہچانی جائے گی۔ روس کے 18 ہزار 510 فٹ اونچے ماؤنٹ البروس میں مدھیہ پردیش کا “بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاو” کا جھنڈا لہرائے گا۔ ماؤنٹ ایورسٹ فتح کرنے والی ریاست کی پہلی خاتون کوہ پیما کماری میگھا پرمار کو خواتین واطفال بہبود محکمہ کے ذریعہ اس مہم کا برانڈ امبیسڈربنایا گیا ہے۔
Image result for beti bachao and beti padhao yojana india
میگھا پرمار’’ٹرسٹ می‘‘ – بیٹی بچاؤ – بیٹی پڑھائو کا جھنڈا لے کر جمعہ کے روز ماؤنٹ البروس پر چڑھنا شروع کریں گی۔ میگھا اس مہم کے ذریعے والدین کو اپنی بیٹیوں پر بھروسہ کرنے کا پیغام دیں گی۔ میگھا پرمار نے چیف خواتین و اطفال بہبودمحکمہ کی سکریٹری انوپم راجن سے ملاقات کر انہیں مہم کی معلومات دی۔ راجن نے کماری میگھا کو ماؤنٹ البروس فتح کرنے کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کماری میگھا بیٹیوں کے لیے باعث ترغیب بن کر ابھری ہیں، راجن نے کہا کہ اس مہم کیلئے محکمہ ان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here