شہنائی کے شہنشاہ استاد بسم اللہ خاں یاد کئے گئے، قبر پر عقیدت مندوں نے چڑھائے پھول

Share Article

شہنائی کے شہنشاہ بھارت رتن استاد بسم اللہ خاں کی 13 ویں برسی پر بدھ کو اہل خانہ کے ساتھ عقیدت مندوںنے انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔

درگا ہ فاطمان واقع ان کی قبرپر پرستار صبح ہی جمع ہونے لگے۔ شائقین اور اہل خانہ نے قبر کو گلابوں کی پنکھڑیوں سے سجایا۔ اس کے بعد خوشبو چھڑک اگربتی جلا کر عقیدت کے پھول چڑھائے۔

خوشبو اور اگربتیوں کے خوشبو سے مکمل فاطمان معطر ہو گیا۔ قبر پر ہی عقیدت مندوں نے فاتحہ پڑھی۔ ۔اس کے بعد لوگوں نے استاد بسم اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی یاد میں شہنائی کی محفل بھی آراستہ کی گئی۔ استاد کے پوتے آفاق حیدر کی موجودگی میں استاد کے پسندیدہ نوحہ گونجاتو وہاں موجود ہر کسی کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ اس دوران عباس مرتضی شمسی، استاد کی بیٹی زرینہ بیگم، عزریٰ بیگم، شکیل احمد غیرہ موجود رہیں۔استاد کی برسی کے موقع پرایک ہوٹل میں شہنائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف شہنائی نوازوں نے شرکت کر کے شہنائی بجا کر شہنشاہ شہنائی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *