برتھ ڈے اسپیشل: عاشقی 2 ‘فیم آدتیہ رائے کپور ہوئے 35 سال کے

Share Article

 

فلم اداکار آدتیہ رائے کپور آج اپنا 35 واں سالگرہ منا رہے ہیں۔ آدتیہ کی پیدائش 16 نومبر 1985 کو ممبئی میں ہوئی تھی ۔ آدتیہ کو بچپن میں کرکٹر بننے کا شوق تھا۔اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے کیریئر کا آغاز وی جے کے طور پر چینل وی کے ساتھ کی تھی جہاں پر ان کی کامک ٹائمنگ اور ہوسٹنگ کی یونیک اسٹائل نے انہیں ہٹ کر دیا۔ سال 2009 میں آدتیہ نے وپل شاہ کی فلم ‘لندن ڈریمز’ میں مختصر کردار کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ لیکن یہ فلم باکس آفس پر فلاپ رہی۔

 

اس کے بعد اکشے کمار اور ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم ‘ایکشن ری پلے’ اور رتیک روشن اور ایشوریا رائے کی فلم ‘گزارش’ میں نظر آئے۔ سال 2013 میں آئی ان کی فلم ‘عاشقی 2’ نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی ۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ سردھا کپور تھیں ۔فلم میں ان کی اداکاری کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔اس فلم کے لئے آدتیہ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی ملا۔ْ یہ فلم ان کی زندگی کی ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔اس کے بعد آدتیہ نے بالی وڈ کی کئی فلموں میں اداکاری، جس میںیہ جوانی ہے دیوانی، دعوت-اے-عشق،فطور، ویلکم ٹو نیو یارک، ڈر زندگی، کلنک وغیرہ شامل ہیں۔ آدتیہ نے اپنی اداکاری کی بدولت بالی ووڈ میں اپنی الگ پہچان بنائی ہیں۔ وہ جلد ہی مہیش بھٹ کی فلم سڑک 2 میں اب نظر آئیں گے۔ اس فلم میں وہ عالیہ بھٹ کے اپوزٹ ہوں گے۔ وہیں اس کے علاوہ وہ سمت پٹانی کے اپوزٹ فلم ‘ملنگ’ میں نظر آنے والے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *