اردو کے عظیم شاعرمرزا غالب کی یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت

Share Article
mirza ghalib

مرزا غالب اردو کے ایسے شاعر ہیںجو کسی تعارف کےمحتاج نہیں ہیں۔ عظیم شاعر مرزا غالب کی 221ویں یوم پیدائش ہے۔مرزا غالب کا اصل نام مرزا اسد اللہ بیگ خان تھا۔ مرزا غالب کی پیدائش اس دور میںہوا جب مغل حکومت کمزور پڑرہی تھی اور مرزا غالب کی زندگی بہت ہی مشکل حالات میں گزرا۔ بالی ووڈ اور ٹی وی پر ان کے اوپر زیادہ کام نہیںہوا ہے۔ بالی ووڈ میں سہراب مودی کی فلم ’مرزا غالب1954یادگار تھی۔ ٹی وی پر گلزار کا ٹی وی سیریل ’مرزا غالب1988بھی میل کا پتھر ہے۔ فلم میں بھارت بھوشن نے اہم کردار ادا کیا تو ٹی وی پر نصیر الدین شاہ نے مرزا غالب کے چھوٹے پردے پر زندہ کیا آیئے کچھ ایسے شعر پڑھتے ہیں جو ہم روزانہ کی زندگی میں استعمال تو کرتے ہیںلیکن جانتے نہیںیہ مرزا غالب کے ہی شعر ہیں۔

 

تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار

 

نکلنا خلد سے آدم کا سنتےآئے ہیں لیکن
بہت بے آبرو ہوچکر ترے کوچے سے ہم نکلے

 

 

قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں
رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن

 

 

ہیں اور بھی دنیا میں سخن وار بہت اچھے
کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور

 

 

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پے دم نکلے
بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *