اب مدر ٹریسا کی زندگی پر بنے گی فلم، پہلا پوسٹر ہوا ریلیز

Share Article

mother-teresa

ہندی سنیما میں اب بھارت رتن مدر ٹریسا کی زندگی پربایوپک بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آپ آگاہ کرادیں کہ پردیپ شرما، نتن منموہن، گریش جوہر اور پراچی منموہن مل کر اس بننے والی بایوپک کوپروڈیوس کریں گے۔ اس آنے والی بایوپک کا نام ’مدر ٹریسا: دی سنت‘ دیا گیا ہے۔

اس فلم کے بارے میں آپ کو اورجانکاری دیتے ہوئے بتا دیں کہ اسے سیمااپادھیائے نے لکھا ہے اور وہی اس آنے والی بایوپک کی ہدایت بھی کرنے جا رہی ہیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے سیما اپادھیائے نے کہا ہے کہ ’ہم کولکاتہ کی مشنری میں بھی گئے تھے، وہاں جاکر کافی اچھا محسوس ہوا، وہاں ہم نے اس وقت کی مشنری کی سپریم جنرل سے بھی ملاقات کی، انہوں نے ہماری ٹیم کو فلم کے لئے نیک خواہشات اور ہدایت بھی دےئے‘۔

اس آنے والی بایوپک کی پروڈیوسر نے کہا کہ ’مدر ٹریسابایوپک کے کو لے کر ہم بہت خوش ہیں، ہماری طرف سے یہ مدر ٹریسا جیسی گلوبل شخصیت کو ایک نمن کی طرح ہو گا، ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے کہ ہم ایک متاثر کن اچھی فلم بنا سکے، کیوں کہ مدر ٹریسا پوری دنیا کے لئے ایک مثال کی طرح ہی ہیں‘۔آپ کو بتا دیں کہ یہ فلم سال 2020 میں بڑے پردے پر ریلیز کی جائے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *