حج سے متعلق امور پرسعودی عرب اور ایران میں مابین باہمی تعاون کا معاہدہ

Share Article

سعودی عرب اور ایران کے درمیان طویل کشیدگی کے دوران ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں ملکوں نے فریضہ حج سے متعلق انتظامات کے حوالے سے باہمی تعاون کے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز سعودی وزارت حج و عمرہ کے حکام نے ایرانی حج و زیارت تنظیم کے ساتھ اس سال کے حج سیزن کے انتظامات کے معاہدے پر دستخط کیے۔گذشتہ رروز اسلامی جمہوریہ ایران کی حج تنظیم کے سربراہ علی رضا رشیدیان نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد ہمراہ سعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان مشاط اور متعدد دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان حج سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آئندہ حج سیزن میں ایرانی حجاج کرام کو دی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامات پر بات چیت کی گئی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر حج و عمرہ اور حج و زیارت تنظیم کے سربراہ نے حج سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔اجلاس کے بعد پریس کو جاری ایک بیان میں سعودی وزیر برائے حج وعمرہ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج وعمرہ کو بلا تفریق ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے گذشتہ سال کیحج سیزن کے موقع پر ایرانی حجاج کرام کی طرف سے تعاون اور حج کے دوران امن وسکون کو برقرار رکھنے میں معاونت کر ان کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان گذشتہ کچھ عرصے سے سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ اس کشیدگی کے جلومیں دونوں ملکوں کا حج سے متعلق امور پر اتفاق خوش آئند قرار دیا جاتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *