بہارکے اوپی سنگھ ہوں گے یوپی کے نئے ڈی جی پی

Share Article
ips-om-prakash-singh
بہارکے گیاضلع کے رہنے والے آئی پی ایس آفیسراوم پرکاش سنگھ اترپردیش کے نئے ڈائریکٹرجنرل پولس( ڈی جی پی) ہوں گے۔دراصل اترپردیش کے موجودہ ڈی جی پی سلکھان آج 31دسمبرکوریٹائرہوجائیں گے۔ان کی جگہ 1983بیچ کے آئی پی ایس اوپی سنگھ یوپی کے نئے ڈی جی پی ہوں گے اوریکم جنوری کو2018کوعہدہ سنبھالیں گے۔اوپی سنگھ اس وقت مرکزمیں سی آئی ایس ایف میں ڈائریکٹر جنرل ہے۔اترپردیش کی یوگی سرکارنے مرکزی سرکارسے اپیل کی ہے کہ ان کوموجودہ ذمہ داری سے آزادکردیاجائے۔
عیاں رہے کہ 1983بیچ کے آئی پی ایس اوم پرکاش سنگھ بہارکے گیاضلع کے رہنے والے ہیں۔ان کے پاس اترپردیش میں کام کرنے کاتجربہ رہاہے۔وہ مرادآباد، لکھیم پور، بلندشہر،الموڑا، لکھنؤ اورالہ آبادمیں بطورایس ایس پی رہ چکے ہیں۔لکھنؤکے تووہ تین بارایس ایس ہی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ اعظم گڑھ اورمرادآبادکے ڈی آئی جی اورمیرٹھ زون کے آئی جی کے طورپربھی کام چارج سنبھال چکے ہیں۔دراصل یوگی سرکارکوایک ایسے پولس افسرکی ضرورت تھی جو2019تک پولس محکمہ کے کام سنبھال سکے ۔اس لحاظ سے اوپی سنگھ بیحدفٹ بیٹھتے ہیں۔کیوں کہ ان کے ریٹائرہونے میں کافی سال باقی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *