بہاراین ڈی اے سیٹ شیئرنگ:صلح کی راہ پرایل جے پی -بی جے پی

Share Article
amit-shah
2019لوک سبھاانتخابات کے پیش نظرسیٹ شیئرنگ فارمولے کولیکربہاراین ڈی اے میں گھمسان جاری ہے۔اس بیچ ذرائع کے حوالے سے خبرہے کہ بی جے پی اوررام ولاس پاسوان کی پارٹی ایل جے پی کے بیچ صلح ہونے کے آثارہیں۔بتایاجارہاہے کہ بی جے پی صدرامیت شاہ اورایل جے پی لیڈروں کے بیچ کل بات چیت مثبت رہی ہے۔ذرائع کے مطابق، آج بی جے پی اورایل جے پی لیڈروں کے بیچ ایک اوردورکی بات چیت ہوسکتی ہے جس کے بعدکوئی آخری فیصلہ ہونے کی امیدہے۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی کے صدرامیت شاہ کے ساتھ جمعرات کومیٹنگ کرنے کے بعد اب جمعہ کورام ولاس پاسوان اورچراغ پاسوان مرکزی وزیرخزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق، ارون جیٹلی بات چیت کرکے ایل جے پی کی ناراضگی کودور کریں گے۔امیت شاہ کے ساتھ مل کر بہارمیں این ڈی اے میں جاری گھمسان کودورکرنے کے ساتھ ہی بی جے پی ، جے ڈی یو اوررام ولاس پاسوان کی پارٹی ایل جے پی کے بیچ سیٹ شیئرنگ کے فارمولے کوفیصلہ کریں گے۔ویسے جمعہ کوبہارکے سی ایم نتیش کماربھی دہلی آرہے ہیں۔نتیش کمار، امیت شاہ اورارون جیٹلی سے ملاقات کرکے سیٹ شےئرنگ پرفائنل بات چیت کریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *