بہار:2019لوک سبھاسیٹ شیئرنگ فارمولہ،مہاگٹھ بندھن کی میٹنگ آج

Share Article
tejaswi
2019لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کولیکرجمعرات شام چاربجے بہارمہاگٹھ بندھن کے لیڈروں کی ایک میٹنگ ہوگی۔اس میٹنگ میں این ڈی اے سے حال ہی میں الگ ہوئے اپیندرکشواہا شامل ہوسکتے ہیں اوروہ اس میٹنگ میں گٹھ بندھن میں شامل ہونے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ اورراجستھان سمیت پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد سیاسی پارٹیاں اب 2019میں ہونے والے انتخاب کے موڈ میں آگئی ہیں ۔لوک سبھا کولیکرابھی سے ہی گٹھ بندھن کی بساط بچھنی شروع ہوگئی ہیں۔جس شروعات بہارسے ہورہی ہے۔
مہاگٹھ بندھن کولیکر آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہاکہ سبھی باتیں شام تک کلےئر ہوجائیں گی۔ اپیندرکشواہا جی ملک کی بہتری چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم نے انہیں بلایاہے۔انہوں نے کہاکہ علاقائی پارٹیوں کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہاں تک کہ اب ایل جے پی بھی مودی جی کے گروپ میں خوش نہیں ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے۔
کانگریس لیڈرسدانندسنگھ نے اے این آئی کوبتایاہے کہ بہارکے مہاگٹھ بندھن کے لیڈروں کی میٹنگ آج شا م چاربجے ہوگی اوراس میں سارے سینئرلیڈران شامل ہوں گے۔اس میٹنگ میں سیٹ شےئرنگ کولیکربات چیت ہوگی۔
بہارمیں گٹھ بندھن کا فارمولہ تقریباً طے ہوگیاہے۔ اس مہاگٹھ بندھن میں اپیندرکشواہاکی بھی انٹری ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بہارکی 40لوک سبھا سیٹوں میں سے کانگریس کو8سے12سیٹیں،آرجے ڈی کو18سے20سیٹیں،آرایل ایس پی کو4سے5سیٹیں، ہم کو1سے2سیٹیں اورسی پی ایم -سی پی آئی کوایک سیٹ مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ شرد یادو کی ایل جے ڈی کو1سے2سیٹیں مل سکتی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *