لوگوں کوپاکستان بھیجنے والے گری راج سنگھ بیگوسرائے جانے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

giriraj-singh

بہار میں اس وقت سب سے زیادہ بحث میں مرکزی وزیرمملک اوربی جے پی کے بڑبولے لیڈر گری راج سنگھ ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ انہیں نوادہ کے بجائے بیگو سرائے انتخابات لڑنے کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے اس فائر برانڈ لیڈر نے اپنی سیٹ بدلے جانے پر کھل کر ناراضگی کاظاہر کیا تھا۔

اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ گری راج سنگھ نوادہ سے بیگو سرائے کیوں نہیں جانا چاہتے ہیں؟ کیا وہ کنہیا کمار کا سامنا نہیں کرنا چاہتے ہیں؟ آئیے ہم ان وجوہات پر نظر ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بیگو سرائے نہیں جانا چاہتے ہیں۔
سب کو پاکستان بھیجنے والے گری راج سنگھ کنہیا کمار کے سامنے الیکشن لڑنا نہیں چاہتے
لکھی سرائے کے رہائشی گری راج سنگھ کے سامنے بیگو سرائے ضلع کے ہی کنہیا کمار (گری راج سنگھ کی ذات کے ہی ہیں) سی پی آئی کے ٹکٹ پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں انہیں یہ ڈر ستا رہا ہے کہ کہیں مقامی بنام باہری کے معاملے نے زور پکڑا تو ان کے لئے راہ آسان نہیں ہوگا۔ یہی نہیں کنہیا کے نام پر بی جے پی مخالف ووٹوں کی گول بندی گری راج سنگھ کیلئے مشکلیں بڑھا سکتا ہے۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے گری راج سنگھ کی کبھی تال میل اچھا نہیں رہا ہے۔ نتیش کابینہ میں دو ایسے وزیر رہے جو ہمیشہ نتیش حکومت کے خلاف بولتے رہے، ان میں ایک نام گری راج سنگھ کا تھا اور دوسرا اشونی چوبے کا۔رام نوی کے موقع پر بہار میں دنگے-فساد کے معاملے میں مودی حکومت کے یہ دونوں وزیر کھل کر نتیش حکومت پر تنقید کرتے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *