بہاربورڈ میٹرک امتحان:ریاضی کا پیپروائرل، انتظامیہ میں افراتفری

Share Article
paper
بہارمیں انٹرمیڈیٹ کابورڈامتحان جاری ہے۔لیکن بہار بورڈ کے میٹرک کاامتحان آج شروع ہوتے ہی ریاضی کاسوالنامہ لیک ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر آج صبح سے ہی جواب کے ساتھ پرسوالنامہ وائرل ہو رہا ہے۔پیپر لیک ہونے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی اور افسران تحقیقات میں لگ گئے ہیں۔ لیکن اب تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ پرپیپر کہاں سے لیک ہوا ہے؟

ذرائع کے مطابق، بیگو سرائے ضلع سے وائرل پرپیپر کو جانچ کے لئے بورڈ کے ہیڈ کوارٹر بھیجا گیا ہے۔اب امتحان ختم ہونے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ وائرل پرپیر صحیح ہے یا غلط۔
اطلاعات کے مطابق، لکھی سرائے ضلع میں پیر کو میٹرک امتحان کے چوتھے دن امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی ریاضی موضوعات کا سوال وائرل ہوا۔تمام مراکز کے باہر طلباوطالبات نے موبائل سے حل کیا گیا لیک سوال کا چٹ تیار کر کے امتحان سینٹر میں داخل ہوئے۔بتایاجارہاہے کہ امتحان شروع ہوتے ہی ایس ڈی او مرلی پرساد سنگھ کے ایس ایس کالج امتحان سینٹرپہنچے جہاں ایک فرضی طلبہ کو پکڑا۔ اسے امتحان سے نکال دیا گیا۔

1(70)
بہرکیف بہار اسکول امتحان کمیٹی کی طرف سے منعقد میٹرک امتحان پیر کو شروع ہوتے ہی ریاضی کاپیپر وائرل ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امتحان شروع ہونے کے پہلے ہی سوالنامہ پیپروائرل ہونے لگا۔امتحان شروع ہونے کے پہلے نصف گھنٹے سے زیادہ کا وقت ملنے پر پیپر کو لے کر طالب علم سوالات حل کرتے نظر آئے۔ یہی نہیں، پیپر کو سوشل میڈیا پر بھی ڈال دیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *