اب ہوائی جہاز میں ملے گی کالنگ اور انٹرنیٹ کی سہولت، حکومت نے دی منظوری

Share Article
flight

اگر آپ ہوائی جہاز سے سفر کرتے ہیں تو آپ کیلئے اچھی خبر ہے۔حکومت نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ڈومیسٹک(گھریلو) اور انٹرنیشنل (بین الاقوامی)فلائٹ میں کالنگ اور انٹرنیٹ سہولت دیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔دراصل ایئر ٹیل نے انڈو ٹیلی پورٹس کے ساتھ مل کر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹ میں کالنگ اور انٹرنیٹ سہولت کے لئے ٹیلی کمیونی کیشن محکمہ کو درخواست دی تھی۔ جسے قبول کرتے ہوئے ٹیلی کمیونیکیشن محکمہ نے 10 سال کے لئے منظوری دے دی ہے۔ جس سے اب ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹ کے دوران مسافر کالنگ اور انٹرنیٹ کی سہولت کا استعمال کر پائیں گے۔

ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کی طرف سے 3 اپریل 2019 کو جاری ہوئی ایک ہدایت میں انڈو ٹیلی پورٹس کو اس کی اجازت دی گئی ہے۔غورطلب ہے کہ انڈو ٹیلی پورٹس کو ہی 2008 میں بھارتی ایئر ٹیل کے نام سے لانچ کیا گیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ہوائی سفر کے دوران ’موبائل کمیونیکیشن سروس آن بورڈ ایئرکرافٹ‘ تکنیک کے ذریعے مسافروں کو کالنگ اور انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرائی جائے گی۔ اس سہولت کے شروع ہونے سے ہندوستان دنیا کے ان 30 ممالک میں شامل ہو جائے گا جہاں ہوائی سفر کے دوران فلائٹ میں لوگوں کو کالنگ اور انٹرنیٹ کی سہولت ملتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *