بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی زندگی پر بنے گی فلم

Share Article
Bharat Ratna on Atal Bihari Vajpayee’s life will be Film

 

بھارت کی سیاسی تاریخ میں اٹل بہاری واجپئی کی شخصیت کا فی بلند ہے۔ ان کی پہچان ایک بااثر سیاستدان، ایڈمنسٹریٹر، ماہر لسانیات، شاعر، صحافی اور مصنف کے طور پر ہے۔ ان کی نظمیں آج بھی لوگوں کے لئے مشعل راہ سے کم نہیں ہیں۔ ایسے میں اب ان کی زندگی کو لوگ فلمی پردے پر بھی دیکھ سکیں گے۔ ان کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اماش فلمس کے مالک شیوا شرما اور ذیشان احمد نے الیکھ این پی کی تصنیف کردہ ’دی انٹولڈ واجپئی‘ کے رائٹس حاصل کر لیے ہیں۔ اس میں ان کے بچپن، کالج کی زندگی، ان کے سیاستدان بننے تککے سفر کے کئی اہم پہلوؤں کو پردے پر دکھایا جائے گا۔

شرما نے کہا کہ ’دی انٹولڈ واجپئی‘ میرے دیرینہ منصوبوں میں سے ایک ہے اور یہ مجھے بہت زیادہ فخر کا احساس کراتا ہے۔ ساتھ ہی اس ہیرو کو بڑے پردے پر لانے کے قابل ہو نے کی خوشی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی میرا یقین ہے کہ ہر کوئی واجپئی جی کے ریئل سائیڈ کے بارے میں نہیں جانتا ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے کے دوران مجھے ان کی شخصیت کی کئی خصوصیات، ان کے دور اقتدار کے دوران ہمارے ملک کے لئے وزیر اعظم کے طور پر ان کے ذریعہ کئے گئے کام کے بارے میں پتہ چلا۔

ذیشان احمد نے کہا کہ فلم کی اسکرپٹ شروع ہو چکی ہے۔ ایک بار اسکرپٹ مکمل ہو جانے کے بعد ہم فلم کے ڈائریکٹر اور فنکاروں کو فائنل کریں گے۔ فی الحال فلم کا عنوان ’دی انٹولڈ واجپئی‘ ہے۔ اٹل بہاری واجپئی بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی جن سنگھ کے بانی رکن میں سے بھی ایک تھے۔ طویل بیماری سے لڑنے کے بعد آخر کار 16 اگست، 2018 کو ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *