بھارت:بڑھاپے کے بعدجوانی کے لک میں نظرآئے سلمان خان ، فینس ہوئے پاگل

Share Article

bharat-2nd-poster

بالی ووڈ سپر اسٹار ودبنگ خان سلمان خان فلم ’بھارت ‘کو لے کر سرخیوں میں ہیں اورسلمان خان کی فلم بھارت کا پروموشن شروع ہو گیا ہے۔ اور ایک کے بعد ایک دوسرا باشاندار لک سلمان خان نے شیئر کیا ہے۔24 اپریل کو فلم کا ٹریلر آنے والا ہے اور اس سے پہلے سلمان کے لکس کی تصاویر ریلیز کی جا رہی ہیں۔ اب تک سلمان کے دو لکس باہر آ چکے ہیں، ایک بزرگ سلمان کا، دوسرا نوجوان سلمان کا۔ سلمان کے لکس کو سوشل میڈیا میں خوب پسند کیا جا رہا ہے، مگر جوانی والے لک پر ایک ایسا ردعمل آیا ہے، جس کی امید سلمان نے بھی نہیں کی ہو گی۔

بتا دیں کہ یہ سلمان خان کی جوانی کا انداز ہے۔ اس کے پہلے سلمان خان کابڑھاپے کا لک سامنے آیا تھا۔ اس تصویر کو دیکھ کر سلمان خان کے فینسپاگل ہو گئے ہیں اور بہت زیادہ مثبت ردعمل کااظہارکر رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ سلمان خان نے اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہماری جوانی جانے من تھی۔ اس فلم کو علی عباس ظفر ہدایت کر رہے ہیں۔سلمان خان نے اس لک سے لوگوں کو کافی متاثر کیا ہے۔ فلم میں کٹرینہ کیف ان کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ اس پوسٹر میں ایک جھلک دشا پٹانی کی بھی نظرآ رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *