بھارت چاشنی ٹیزر:دشاکے بعدکٹرینہ کے باہوں میں نظرآئے سلمان، ویڈیو

Share Article

Bharat-Chashni-Teaser

نئی دہلی:ایک طرف سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کو لے کر فلم ناظرین میں زبردست بیتابی ہے۔دوسری طرف فلم کے دوسرے سانگ(گانا) کا ٹیزر ریلیز ہو گیا ہے۔’بھارت‘ فلم کے ’چاشنی‘ (Chashni)سانگ کا ٹیزر ریلیز ہو گیا ہے۔ اس ٹیزر میں سلمان خان اورکٹرینہ کیف رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔قابل ذکرہے کہ اس سے پہلے سلمان خان کی فلم ’بھارت‘کا ’سلوموشن‘سانگ ریلیز ہوا تھا۔ اس گانے میں دشا پٹانی کے ساتھ سلمان خان کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا گیا تھا۔ اب ’بھارت‘ کے ’چاشنی‘ سانگ کے ٹیزر نے یو ٹیوب پر دھوم مچا دی ہے۔


سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے اور اس میں وہ کمال کے انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔ سلمان خان دشا پٹانی اور کٹرینہ کیف کے ساتھ عشق لڑاتے نظر آ رہے ہیں اور ان کا ’سلو موشن‘تو جم کر دھوم مچا رہا ہے۔


’بھارت‘میں سلمان خان اور کٹرینہ کیف کے ساتھ ساتھ تبو، جیکی شراف، دشا پٹانی، نورا فتحی اور سنیل گروور جیسے اداکار نظر آئیں گے۔سلمان یہ فلم 2019میں عیدکے موقع پرریلیزہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *