’بھابی جی گھر پر ہیں ‘سمیت ان دو ٹی وی سیریز پر الیکشن کمیشن کاشکنجہ، جلد دینا ہوگا جواب

Share Article
bhbhi-ji-ghar-pr-hn
مہاراشٹر کے الیکشن حکام نے بی جے پی کی قیادت والی سرکاری اسکیموں کی حمایت کرنے کے ملزم دو ہندی ٹی وی سیریلز پر شکنجہ کساہے۔ کمیشن نے پروڈکشن ہاؤس کو سیاسی طور پر متاثر کرنے والی کنٹینٹ کو ٹیلی کاسٹ کرنے سے پہلے اسے دکھانے کے لئے کہا ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ ایسی کنٹینٹ نشر کرنا انتخابی ضابطہ اخلاق کی واضح خلاف ورزی ہے۔ مہاراشٹر کے ایڈیشنل چیف الیکشن افسر دلیپ شندے نے پیر کو جاری ایک حکم میں کہا، ’’ پروڈکشن ہاؤسز کو اپنے سیریل میں سیاسی طور پر متاثر کرنے والی کنٹینٹ نشر کرنے سے پہلے انتخابات حکام سے اس کی جانچ کرانی چاہئے‘‘۔غور طلب ہے کہ کانگریس نے دو ٹی وی سیریلز پر حکومت کی اسکیموں جیسے کہ وزیر اعظم اجولا اسکیم، سوچھ بھارت ابھیان اور وزیر اعظم مدرااسکیم کی تعریف کرنے والے منظرکشیپر اعتراض کیا تھا دونوں پروڈکشن ہاؤسز نے اس کے بعد نوٹس کا جواب دیا۔ افسر نے کہا، ’’ نشر کنٹینٹپر غور کرے تو یہ واضح ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی۔ہم نے پروڈکشن ہاؤسز سے سیریلز میں ایسی کنٹینٹ کو فوری طور ہٹانے کے لئے کہا ہے۔‘‘ شندے نے کہا کہ دونوں سیریلز کے پروڈیوسروں کے وضاحت سے الیکشن حکام کی اس رائے کی تصدیق ہوتی ہے کہ نشر کنٹیٹ کی منشا ایک سیاسی پارٹی کو متاثر کرنا ہے ۔

مہاراشٹر میں الیکشن حکام نے ’بھابھی جی گھر پر ہے‘ اور ’تجھ ہے رابطہ‘ ٹیلی ویژن سیریل کے پروڈیوسروں کو کسی سیاست پارٹی کو فائدہ پہنچانے والی کنٹینٹ ہٹانے کے لئے کہا ہے۔ حالانکہ، پروڈیوسروں نے کسی سیاسی پارٹی کی تشہیر کرنے کے لئے سرکاری اسکیموں کی تشہیرکے الزامات کوخارج کر دیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کی ایسی کوئی منشا نہیں تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *