دہشت گردی سے لڑنے کیلئے ملا 16۔F پاک نے ہندوستان کے خلاف کیوں کیا استعمال، امریکہ جانچ میں مصروف

Share Article

america

واشنگٹن: عالمی سطح پر جھوٹ بولنا پاکستان کے گلے کی پھانس بن سکتا ہے، پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے بالاکوٹ واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے کیمپ پر میراج 2000 طیارے سے ایئر اسٹرائیک کی تھی۔(سرجیکل اسٹرائک 2.0 بھی کہا گیا) ہندوستان نے اس کے لیے عالمی سطح پر وجہ بھی بتایا، کہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد ہندوستان پر پھر بڑے حملے کی فراق میں تھا، جس کے ارادوں کو ہندوستان نے انجام تک پہنچنے سے پہلے ہی ختم کر دیا۔ہندوستان کی ایئراسٹرائک کے جواب میں اگلے ہی دن پاکستان نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے جنگی طیارہ F-16 سے امرام AMRAM میزائل داغی، اس حملے کے دوران پاکستانی جنگی طیارے ہندوستانی سر حد کے اندر آ گیا تھا، جسے کھدیڑتے ہوئے ہندوستان کا مگ 21 طیارے پاکستانی حدود میں تباہ ہوا اور ہندوستانی پائلٹ ابھینندن پاکستان کی گرفت میں آ گیا۔
جس کے بعد پاکستان نے فوراً ہی دعویٰ کیا کہ اس نے ہندوستانی ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کیا ہے اسی کے ساتھ ہی پاکستان ایئر فورس کے اہلکار نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ پاکستان نے اپنی طرف سے کی گئی ایئر اسٹرائک میں جنگیطیارے F۔16 کا استعمال نہیں کیا ہے اور نہ ہی ہندوستان کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔یہی جھوٹ عالمی سطح پر پاکستان کے گلے کی ہڈی بن سکتا ہے۔ کیونکہ امریکہ نے پاکستان سے F-16 کے استعمال کو لے کر جواب مانگا ہے جواب مانگا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایف ۔16 لڑاکا طیارے کے غلط استعمال سے متعلق رپورٹس پر ان کا ملک اور جانکاریاں جمع رہا ہے۔

ہندوستانی فوج پہلے ہی دیکھا چکی ہے امرام AMRAM میزائل کی باقیات
ہندوستانی فضائیہ نے جمعرات کو اے ایم آراے ایم کے چند ٹکڑے ٹکڑے یہ ثابت کرنے کے لئے ان ثبوتوں کے طور پر دکھائے تھے کہ پاکستان نے امریکی پروڈکٹ ایف ۔16 لڑاکا طیاروں کا استعمال کشمیر میں ہندوستانی فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کے لئے کیا تھا۔دراصل پاکستان نے بدھ کو دعوی کیا تھا کہ کسی ایف ۔16 جنگی طیارے استعمال نہیں کیا گیا اور اس نے ساتھ ہی اس بات سے بھی انکار کیا تھا کہ ہندوستانی فضائیہ نے اس کے ایک طیارہ کو مار گرایا ہے۔ پاکستان کی طرف سے ہندوستان کے ساتھ سرحد جدوجہد میں امریکہ کے ساتھ ہوئے ’اینڈ۔یوزر‘معاہدے کی خلاف ورزی کئے جانے سے متعلق خبروں کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا، ’’ ہم ان رپورٹوں سے آگاہ ہیں اور معلومات میں جمع کر رہے ہیں‘‘۔

امریکی قانون سے بڑھیں گی پاکستان کی مشکل
امریکہ جدید تکنیکی دفاعی سازوسامان بیچنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور اس کے پاس مضبوط اینڈ یوزر نگرانی معاہدہ ہے، جودفاعی سازوسامان کے غلط استعمال کے کسی بھی الزام کو بے حد سنجیدگی سے لیتا ہے۔ اس لحاظ سے آنے والے دنوں میں پاکستان کی مشکلیں کافی بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

دہشت گردی سے لڑنے کے لئے مل ہے پاکستان کوF-16 طیارہ
پینٹاگن کی ڈیفنس سیکورٹی اینڈ کارپوریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کے مطابق ایف ۔16 طیارے انسداد دہشت گردی مہمات میں پاکستان کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ہیں۔ عوامی طور پر دستیاب دستاویزات کے مطابق امریکہ نے پاکستان پر ایف ۔16 طیاروں کے استعمال کو لے کر تقریبا 12 پابندیاں لگائیں ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *