دیہی ترقی کے لئے بنگال حکومت کو عالمی بینک سے ملیں گے 350 کروڑ روپے

Share Article

کولکاتہ، بنگال کے مختلف دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ اور بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے کے لئے عالمی بینک نے ریاستی حکومت کو 350 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی دیہی ترقی محکمہ کی طرف سے ہفتہ کو اس بارے میں اطلاع دی گئی۔ یہ پیسہ جولائی کے آخر تک پنچایت اور دیہی ترقی کیمحکمہتک پہنچایا جائے گا، جس کے بعد محکمہ ہر گرام پنچایت کو اس کے منتخب کردہ کاموں کو آگے بڑھانے کی اجازت دے گا۔

بتایا گیا ہے کہ اس رقم کا استعمال دیہی علاقوں میں مائیکرو، درمیانے اور چھوٹی صنعت ، سیلف ہیلپ گروپ کی مدد، کوآپریٹیو بینکوں کی مضبوطی سمیت دیہی خواتین کی خود انحصاری کو یقینی بنانے کے لئے انفراسٹرکچر تیار کیا جائے گا۔ محکمہ کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے حکومت نے شاندار کام کیا ہے، جس کی وجہ سے عالمی بینک نے بنگال کے دیہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے 350 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی بینک ملک میں گرام پنچایت نظام کو مضبوط کرنے کے لئے پروگرام، گرام پنچایت پروگرام کی ادارہ جاتی مضبوطی کے لئے فنڈز فراہم کرتا ہے۔ پنچایت ترقی کے تحت بنگال کا بہت اچھا ریکارڈ رہا ہے۔ عالمی بینک 2017 سے پروگرام کے ذریعے ریاست کی ترقیاتی سرگرمیوں میں مالی مدد فراہم کررہاہے۔ 500 کروڑ روپے دو قسطوں میں پیش کئے گئے ہیں۔ ان روپیوں سے بہتر کام کئے گئے تو اب آگے 350 کروڑ روپے کاانعام ملاہے۔ خواتین کے لئے بیت الخلا اور پنچایت بھون، دیہی سڑکوں، پلیا، گھروں میں پانی کی فراہمی وغیرہ کو اس فنڈ کی مدد سییقینی بنایا جائے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *