Death Anniversary: ’روپ کی رانی‘ سری دیوی کی برسی پر دیکھئے ان کی لاسٹ وڈیو

Share Article

beautiful-actress-srideviآج اداکارہ سری دیوی کی پہلی برسی ہے۔ مداح اور ان کے پریوار کے رکن آج بھی ان کی موت کے صدمے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 24 فروری کی وہ کالی رات کسی گہرے زخم سے کم نہیں تھی، جب انڈسٹری نے انہیں ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ آج سری دیوی کی پہلی برسی کے مواقع شری دیوی کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔ جسے بونی کپور نے اپنی شادی کی 22 ویں سالگراہ پرشیئر کی تھی۔ اس ویڈیو کوشیئر کرتے ہوئے بونی نے بتایا تھا کہ یہ سری دیوی کے ساتھ گزارا گیا آخری لمحہ ہے۔ بونی نے سری دیوی کا ایک ویڈیو شیئر کر انہیں یاد کیا اور اپنے دل کی بات لکھی۔ سری دیوی کی برسی پر 14 فروری کو چنئی میں ایک خاص پوجا رکھی گئی تھی۔

اس پوجا میں سری دیوی کا پورا خاندان شامل تھا۔ دراصل ہندو کیلنڈر کے حساب سے 14 فروری کو ان کی برسی تھی۔ اس پوجا میں شری دیوی کا پورا خاندان کافی جذباتی نظر آیا۔ سری دیوی کی بیٹی جاہنوی کپور اپنے آنسو نہیں روک پا رہی تھیں۔ آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ سال سری دیوی اپنے بھانجے موہت ماروہ کی شادی کے لئے دبئی گئی تھیں،یہیں ہوٹل کے کمرے کے باتھ روم میں ڈوبنے سے ان کی موت ہو گئی تھی۔ اس وقت بونی کمرے میں موجود تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *