ہوجائیں ہنسنے کو تیار

Share Article
Kapil Sharma and Kiku Sharda

کپل شرما اپنے نئے شو’دا کپل شرما شو‘ کے ساتھ ایک بار پھر ناظرین کو تفریح کرنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ اس شو کا دوسرا پرومو جاری کیا گیا ہے۔ جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ کپل شرما پوری تیاری کےساتھ واپسی کررہےہیں۔

 

 

شلپا شنڈے پر بھڑکے وکاس

 

 

’دا کپل شرما شو ایک بار پھر ناظرین کو ہنسانے اور ان کو تفریح کرنے کے لیے چھوٹے پردے پر لوٹ رہے ہیں۔ ٹی کے ایس ایس (دا کپل شرما شو) کا سیکنڈ پرومو ریلیز کیا جاچکا ہے، جسے سونی ٹی وی کے ٹویٹر ہینڈل سے جاری کیا گیا ہے۔ اس پرومو کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ کپل پوری تیاری کےساتھ واپسی کررہے ہیں۔
اس شو کے ساتھی کامیڈین کیکو شاردا نے اس پرومو کو ریٹویٹ کرتےہوئےلکھا ہے ’آخر کپل شرما ایک سال سے کیا کررہے تھے؟ جانئے دا کپل شرما شو میں۔ شروع ہو رہاہے 29دسمبر سے، ہر سنیچر اور اتوار رات 9:30بجے۔

اس پرومو ایپیسوڈ میں سارا علی خان اور رنویر سنگھ روہت زیٹی کی فلم سنبا کے پروموشن کے لیے پہنچے ہیں۔ کپل اور کیکو کی کمیسٹری ایک بار ہنسانے اور لوٹ پوٹ کرانے کو تیار دکھا رہی۔ ناظرین اور کپل کے فینس کو اس شو کے شروع ہونے کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔

 

 

0ہزارسے کم قیمت میں لیں بہترین اسمارٹ فون

 

بتادیں کہ کپل شرما کے ساتھی کلاکار سنیل گروور بھی اپنا نیا شو ’کانپور والے کھوراناج‘ لے کر 15دسمبر کو ہی حاظر ہوچکےہیں۔ حالانکہ کپل ناظرین کو یہ شو کافی پسند آرہا ہے اور وہ انہیں تفریح کنگ بھی بتا رہے لیکن کئی ایسے ہیں جس کا ماننا ہے کہ یہ جوڑی ساتھ میں زیادہ کمالکر دکھا سکتی ہے۔ لوگ سنیل گروور کے اس شو کا مقابلہ کپل کے آنے والے شو سے ابھی سے کرنے لگے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *