یووراج سنگھ سے بی سی سی آئی ناخوش

Share Article
yuvi
ان دنوں ہندوستانی کرکٹ کے سینئربلے بازیووراج سنگھ میچ نہ کھیلتے ہوئے اپنی فٹنیس کی طرف دھیان دے رہے ہیں۔یوراج بنگلورمیں واقع نیشنل کرکٹ اکادمی(این سی اے)میں محنت کررہے ہیں۔اس کیلئے انہو ں نے رنجی ٹرافی میچ بھی ٹھکرادیاہے۔یووی نے رنجی ٹرافی کے پانچ میچوں میں سے ایک ہی میچ کھیلاہے۔اس کولیکربی سی سی آئی کے افسرنے سوال اٹھائے ہیں۔لیکن یووراج کے اس فیصلے سے کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی)کے کچھ افسرخوش نہیں ہے۔اس وقت یووی ہندوستان کی شارٹرفارمیٹ ٹیم سے باہرچل رہے ہیں۔
عیاں رہے کہ یووراج سنگھ ٹیسٹ میچ میں دسمبر2012کے بعدسے اب تک نہیں کھیلے ہیں۔یووراج رنجی ٹرافی چھوڑکراین سی اے میں یو یوٹیسٹ کیلئے ٹریننگ کررہے ہیں۔بی سی سی آئی کے ایک سینئرافسرنے بتایاکہ ’اگریووراج 16.1پوائنٹ لیکریویوٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اوربناکسی موجودہ کارکردگی کے باعث ان کاانتخاب کیاسری لنکاکے خلاف ونڈے سیریزمیں طے ماناجائے گا؟رنجی ٹرافی سے دوررہ کروہ یو یوٹیسٹ کوزیادہ اہمیت دے رہے ہیں،جبکہ رنجی میں کھیلنازیادہ ضروری ہے‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *